Posted on 01 May 2009
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حضرت ابوھریرہ (رضی اللہ عنہ) روایت کرتے ہیں کہ
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
میری اور مجھ سے پہلے کے تمام انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے مکان بنایا اور اس میں ہر طرح کی زینت پیدا کی لیکن ایک کونے میں اینٹ کی جگہ چھوٹ گئی ۔ اب تمام لوگ آتے ہیں اور مکان کو چاروں طرف سے گھوم کر دیکھتے ہیں اور تعجب میں پڑ جاتے ہیں لیکن یہ بھی کہتے جاتے ہیں کہ یہاں پر ایک اینٹ کیوں نہ رکھی گئی ؟
تو مَیں ہی وہ اینٹ ہوں اور مَیں خاتم النبیین ہوں ۔
صحيح بخاري
كتاب المناقب
باب : خاتم النبيين صلى الله عليه وسلم
حدیث : 3575
عربی متن : http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=13&CID=126&SW=3575#SR1